ہو بھی سکتے ہیں ۔ ۔
ہر گھڑی وصل کی آغوش میں جینے والے
عشق کے فیض سے محروم ہو بھی سکتے ہیں
ان کی چوکھٹ پہ مقدر کا کاسہ پکڑے
در کی دھتکار سے مخدوم ہو بھی سکتے ہیں
زمیں پہ جن کے رواجوں کا سکہ رائج ہے
میزان عرش میں معدوم ہو بھی سکتے ہیں
وفا کے نام پہ شب خون مارنے والو
یہ راز خلق کو معلوم ہو بھی سکتے ہیں
زبان خلق پہ تالے پڑے تو کیا رنج ہے
نقارے غیض کے مرقوم ہو بھی سکتے ہیں
جو شب گزیدگی کے سحر میں رہے مخمور
ردائے سحر میں مغموم ہو بھی سکتے ہیں
جو زیر سایہ علم جدل میں رہتے ہیں
غنم کے مال پہ مقسوم ہو بھی سکتے ہیں
جو ضدی حرف نقص امن کے ملزم ٹھہرے
قلم انہی کے مظلوم ہو بھی سکتے ہیں
میری نثر کے نقادوں پہ برق ٹھہری ہے
خبر ! کہ گریے منظوم ہو بھی سکتے ہیں
(عمیر احمد رانا)
Casino at Harrah's - Casino in Kansas City, MO
ReplyDeleteCasino at Harrah's 김포 출장샵 Kansas City, MO. View map. The main 구리 출장마사지 attraction at 용인 출장샵 Casino at Harrah's is its proximity to Missouri River 화성 출장샵 and 대구광역 출장마사지 River North Kansas.