’’ حتمی معر کہ ‘‘

اس پوری کائنات میں انسان سے بڑھ کر بے بس، شاید ہی کوئی اور مخلوق ہو۔ کس طرح چند ثانیوں میں کایا پلٹ جاتی ہے، کیسے تخت و تاج یکلخت کاسہ بن جاتے ہیں۔ ادائے بے نیازی، غروراور تکبرآن ہی آن میں راکھ ہو جاتے ہیں۔ توقع، تکیہ، فخراور مان اچانک خاک ہو جاتے ہیں۔ریشم و اطلس سے بُنے خواب یوں ریزہ ریزہ ہوتے ہیں کہ ۔۔۔حد گمان بھی بعید از دسترس معلوم پڑتی ہے۔
گوشت ، پوست اور ہڈیوں کے جال میں پوشیدہ انسان کا وجود مٹھی بھر لوتھڑے کے قدموں میں آ گرتا ہے۔ جگر سے نکلا آگ کا گولہ سینے سے ہوتا دل کے پہلو میں توقف کرتا ہے، جلن بے قابو ہو تی ہے تو یہی آتش گیر گولہ ذرا سا بلند ہو کر انسان کی حد ادراک کو چھونے کی کوشش کرتا ہے، برداشت کو امتحان میں ڈال کرشعور کا صبر اور حوصلہ کسوٹی پر رکھتا ہے۔ دباؤ بڑھتا ہے، ناقابل برداشت ہوتا ہے، ،،،نگاہیں فرار کے راستوں پر مرکوز ہو جاتی ہیں۔ سماعت اندر کے شور سے لاتعلقی ظاہر کرتی ہے۔ بالآخر ! دل سے آہ نکلتی ہے، درد جیت جاتا ہے،صبر کو مات ہوتی ہے۔
رکو ! یہ طوفان، یہ زلزلہ، یہ شکست و ریخت کتنی ہی پراثر اور طالع مند کیوں نہ ہو، شعور کی زرہ اور اسکی بنیادیں اب بھی تنی ہیں۔ دور کہیں راکھ کے ڈھیر سے شعلے کی چمک نے سر اٹھایا۔ حوصلوں کی نئی کمک آن پہنچی۔ مقتل پھر سے سج جاتا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔
لیکن ! اس بار جنگ کے انداز بدل جاتے ہیں۔ فرش زادے ہدف کی فہرستوں سے خارج کر دیئے گئے ، متوطن ِ عرش طلب کی نئی اور حتمی نشان منزل پر آ ٹھہرتا ہے۔خون آشام میدان کارزار کے برگِ زردنے رخ پلٹا۔پلک جھپکتے، شکست و ریخت کے ملبے سے جیت کی نوید سنائی دینے لگی اور چند ثانیوں قبل زمین دوز ہونے والا وجود گوشت کے لوتھڑے پر پاؤں دھرے فلک بوس ہو جاتا ہے۔ لوحِ محفوظ کے اگلے اوراق سے شکست کے الفاظ ازخود قطع ہو جاتے ہیں۔سحِرنوطلب کی منزل پر گڑے فتح کے حتمی عَلم پر اولیں کرن ڈال کر تہنیتی پیام دیتی ہے۔

Comments

  1. Mohtaram guzarish hai ye jo likhty hain is tarjuma bhi kr dia ki jiye naa cheaz ko parhny me asaani ho ge

    ReplyDelete
  2. Caesars Casino Review (2021) - Get $10 Free with No Deposit
    Caesars Casino Review titanium flat iron · 1. Claim your herzamanindir.com/ $10 free bonus and receive up to $20 งานออนไลน์ in casino credits (30 Free Spins) · 2. Play 바카라사이트 Slots at Caesars Casino. casino-roll.com

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

’’خاکم بدہن‘‘ از’’مشتاق احمد یوسفی‘‘